کلامیڈیا کیا ہے؟

کلامیڈیا ایک عام، جنسی تعلق سے لگنے والا انفیکشن (STI) ہے جو Chlamydia trachomatis نامی بیکٹیریا کے سبب ہوتا ہے۔


کلامیڈیا کیسے لگتا ہے؟


اگر آپ کلامیڈیا میں مبتلا کسی شخص کے ساتھ فرج یا مقعد یا منہ کے راستے سیکس کرتے ہوۓ کنڈوم استعمال نہ کریں تو آپکو کلامیڈیا لگ سکتا ہے۔

آپکو پبلک ٹائلٹ، پبلک پول یا دوسرے لوگوں کے ساتھ عام واسطے پر کلامیڈیا نہیں لگ سکتا۔

کلامیڈیا جسم کے ساتھ کیا کرتا ہے؟


مردوں کیلئے

  • مردوں کو کلامیڈیا انفیکشن پیشاب کی نالی (عضو تناسل کے اندر)، مقعد کے اندرونی حصے یا گلے میں لگتا ہے۔
  • کلامیڈیا مرد کے خصیوں میں درد اور سوجن پیدا کرتا ہے اور نطفے کی نالی میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔

عورتوں کیلئے

  • عورتوں کو کلامیڈیا بچے دانی کی گردن، مقعد کے اندرونی حصے یا گلے میں لگتا ہے۔ اگر کلامیڈیا کا علاج نہ کیا جاۓ تو عورت ماں بننے کی صلاحیت سے محروم ہو سکتی ہے۔
  • بعض اوقات کلامیڈیا میں مبتلا عورت کے بچہ جنم دیتے ہوۓ بچے کو کلامیڈیا لگ سکتا ہے۔ اس سے بچے کو پھیپھڑوں یا آنکھوں کا انفیکشن ہو

مجھے کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ مجھے کلامیڈیا ہے؟


اکثر لوگوں کو اپنے کلامیڈیا میں مبتلا ہونے کا علم نہیں ہوتا کیونکہ کوئی آثار یا علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

آپکے پیشاب کے ایک جلد ہو جانے والے آسان ٹیسٹ سے پتہ چل جاۓ گا کہ آیا آپکو کلامیڈیا ہے۔ آپ خود بھی کلامیڈیا کا ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔

مردوں کیلئے

مردوں کیلئے کلامیڈیا کے آثار اور علامات میں یہ شامل ہیں:

  • عضوتناسل کے سوراخ پر سرخی یا درد
  • پیشاب کرتے ہوۓ چبھن اور جلن
  • عضوتناسل سے بے رنگ مادّے کا اخراج

عورتوں کیلئے

عورتوں کیلئے کلامیڈیا کے آثار اور علامات میں یہ شامل ہیں:

  • فرج سے غیرمعمولی مادّے کا اخراج
  • بے قاعدہ خون آتا ہے (خاص طور پر سیکس کے بعد)
  • پیڑو میں درد جو سیکس کے دوران بھی ہوتی ہے
  • پیشاب کرتے ہوۓ چبھن یا جلن

اگر مجھے کلامیڈیا ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیئے؟


اپنے ڈاکٹر سے دوائی لیں۔

آپ جس کسی کے ساتھ سیکس کرتے ہیں، انہیں بتائیں کہ آپکو کلامیڈیا ہے اور انہیں ٹیسٹ کروانے کو کہیں۔ آپکے ساتھ سیکس کرنے والوں کو بھی کلامیڈیا ہو سکتا ہے اور ان سے دوبارہ آپ کو لگ سکتا ہے۔ دوسرے لوگوں کو بھی ان سے کلامیڈیا لگ سکتا ہے۔

اگر آپکے ساتھ سیکس کرنے والے کلامیڈیا ٹیسٹ نہ کروائیں تو اپنے ڈاکٹر سے ان کیلئے کلامیڈیا کی زائد دوائی مانگیں۔

تین مہینے بعد آپکو اور آپکے ساتھ سیکس کرنے والوں کو دوبارہ کلامیڈیا کا ٹیسٹ کروانا چاہیئے۔

کیا کلامیڈیا کا علاج یا اس سے شفاممکن ہے؟


ہاں، کلامیڈیا کاعلاج اور شفا صرف ایک گولی سے بآسانی ممکن ہے۔ اگر کلامیڈیا دیر سے دریافت ہو تو علاج اور شفا میں زیادہ وقت لگے گا۔

کلامیڈیا کی دوائی لینے کے بعد ایک ہفتے تک سیکس نہ کریں۔

آپکو ایک دفعہ کلامیڈیا لگنے کے باوجود یہ دوبارہ بھی لگ سکتا ہے۔

میں خود کو کلامیڈیا لگنے سے کیسے محفوظ رکھ سکتا ہوں؟


  • اپنا اور اپنے ساتھ سیکس کرنے والے کا ٹیسٹ کروائیں۔ اگر آپ ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ سیکس کرتے ہیں، یا اگر آپکا پارٹنر دوسرے لوگوں کے ساتھ سیکس کرتا ہے تو باقاعدگی سے اپنا ٹیسٹ کرواتے رہیں۔ آپ جتنے زیادہ لوگوں کے ساتھ سیکس کرتے ہوں، کلامیڈیا کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔
  • علاج کروائیں۔ اپنے سیکس پارٹنرز کو  بھی ٹیسٹ اور علاج کروانے کیلئے کہیں تاکہ کلامیڈیا ایک دوسرے سے آپکو ، یا دوسرے لوگوں کو بار بار نہ لگتا رہے۔
  • کنڈوم استعمال کریں فرج، مقعد اور منہ کے راستے سیکس کیلئے۔
  • نئے پارٹنرز سے کنڈوم کے استعمال پر بات کریں، اس سے پہلے کہ آپ سیکس کریں۔

میں یہ کیسے یقینی بناؤں کہ مجھ سے کسی اور کو کلامیڈیا نہ لگے؟


  • ہر بار سیکس کیلئے کنڈوم استعمال کریں، خاص طور پر اگر آپ کسی نئے پارٹنر کے ساتھ ہوں۔
  • باقاعدگی سے ٹیسٹ کرواتے رہیں اگر آپ ایک سے زیادہ لوگوں کے ساتھ سیکس کرتے ہیں، یا اگر آپکا پارٹنر دوسرے لوگوں کے ساتھ سیکس کرتا ہے تو ٹیسٹ کرواتے رہیں۔  آپکو ایک دفعہ کلامیڈیا لگنے کے باوجود یہ دوبارہ بھی لگ سکتا ہے۔

مجھے مدد اور مشورہ کہاں سے مل سکتا ہے؟


آپکو یہاں سے مدد مل سکتی ہے:

  • ڈاکٹر
  • جنسی صحت کا کلینک
  • کمیونٹی ہیلتھ سروس
  • فیملی پلاننگ سنٹر

مزید معلومات