‘ ایس ٹی آئی’ کیا ہے؟


ایس ٹی آئی (Sexually Transmissible Infections) سے مراد جنسی طور پر منتقل ہونے والے متعدی امراض ہیں۔

ایس ٹی آئیز  وہ بیماریاں ہیں جو سیکس یعنی جنسی فعل کرتے ہوئے آپ کو لگ سکتی ہیں۔

مجھے ایک ایس ٹی آئی کیسے لگ سکتی ہے؟


ایس ٹی آئی جرثومے جلد پر ، خون میں یا جنسی رطوبت، جیسا کہ نطفہ، اندام نہانی کی رطوبت، میں زندہ رہتے ہیں۔

آپ کو جنسی فعل کرنے  پر (اندام نہانی ، مقعد یا منہ کے ذریعے سیکس) یا اعضائے تناسل کو چھونے پر ایس ٹی آئی لگ سکتی ہے۔

اگر آپ کنڈوم استعمال نہیں کرتے تو آپکو ایس ٹی آئی لگ سکتی ہے۔

ایس ٹی آئیز جسم کیساتھ کیا کرتی ہیں؟


عورتوں کو ایس ٹی آئیز کی وجہ سے یہ مسائل پیش آ سکتے ہیں:

  • معدے میں شدید درد
  • اندام نہانی سے اخراج
  • اندام نہانی کے نزدیک دھبے
  • بچہ دانی سے باہر  بچے کی نمو
  •  عورت کو بچہ قبل از وقت ہو سکتا ہے (اسقاط حمل)
  • بچہ بہت بیمار ہو سکتا ہے

مردوں کو ایس ٹی آئیز کی وجہ سے یہ مسائل پیش آ سکتے ہیں:

  • مرد بچے پیدا نہ کرپائے
  • عضو تناسل سے مادے کے اخراج
  • عضو تناسل پر دھبے بن جانا
  • پیشاب کرتے ہوۓ جلن کے ساتھ درد

مجھے کیسے پتہ چل سکتا ہے کہ مجھے ایس ٹی آئی ہے؟


بہت سے لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا کہ انہیں کو ئی ایس ٹی آئی لاحق ہے کیونکہ وہ ٹھیک دکھائی دیتے اور محسوس کرتے ہیں اور انہیں کوئی علامات یا نشانیاں پیش نہیں ہوتیں۔ اس بارے میں یقین سے معلوم کرنے کا واحد طریقہ ٹیسٹ کروانا ہی ہے۔  ایس ٹی آئیز کے مختلف ٹیسٹ ہوتے ہیں جو یہ ہیں:

  •  آپ کا پیشاب ٹیسٹ کیا جاتا ہے
  • آپ کا خون ٹیسٹ کیا جاتا ہے
  • آپ کے جنسی اعضاسے نمونے لے کر متعدی امراض کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے

 

آپ کو صرف ایک ٹیسٹ یا تینوں ٹیسٹوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ کا ڈاکٹر ہی بتا سکتا ہے کہ آپکو کونسا ٹیسٹ کروانا چاہیے۔

کیا ایس ٹی آئیز کا علاج ہو سکتا ہے یا ان سے شفایاب ہوا جا سکتا ہے؟


کچھ  ایس ٹی آئیز کا ادویات کے ذریعےفوری اور آسانی سے علاج کیا جا سکتا ہے۔ کچھ کا علاج تو کیا جا سکتا ہے لیکن چھٹکارا نہیں مل سکتا۔

آپکو ادویات کا استعمال ختم کرنے اور ایس ٹی آئی سے شفایاب ہونے کے بعد بھی دوبارہ ایس ٹی آئی لاحق ہو سکتی ہے۔

مجھے کب ٹیسٹ کروانے چاہیئں؟


آپ کو ایس ٹی آ ئی کے ٹیسٹ کروانے چاہیئں اگر:

  • آپ جنسی عمل ( بشمول اندام نہانی، منہ یا مقعد کے ذریعے سیکس) بغیر کنڈوم کے کرتے ہوں
  • آپ کو کوئی علامات ہیں
  • آپ اپنی جنسی صحت کے بارے میں پریشان ہیں
  • آپکے خیال میں آپکو کوئی جنسی بیماری لاحق ہے
  • سیکس کرتے ہوئے آپکا کنڈوم پھٹ گیا یا نیچے گر گیا ہو
  • آپ نے یا آپکے ساتھی نے کسی دوسرے شخص کیساتھسیکس کیا ہے
  • ماضی میں آپ نے یا آپکے ساتھی نے دیگر لوگوں کے ساتھ سیکس کیا ہو
  • آپ منشیات داخل کرنے کے لیے سوئیوں، سرنجوں، چمچوں کا مشترکہ استعمال کرتے ہوں
  • آپ ایک نیا جنسی رشتہ استوار کررہے ہوں

ایس ٹی آئی ٹیسٹ کیا ہوتا ہے؟


یہ ٹیسٹ کم وقت میں ، بغیر درد کے اور عام طور پر مفت ہوتے ہیں۔ مردوں اور عورتوں کے لیے مختلف ٹیسٹ ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر یا نرس جسم سے رطوبت کی تھوڑی سی مقدار لے گا مثلاً پیشاب، لعاب دہن (تھوک) ، اندام نہانی کی رطوبت یا خون۔ کچھ ٹیسٹ آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔

ٹیسٹ کے نتائج حاصل کرنے میں 1 یا 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

میرا ٹیسٹ ‘مثبت‘ تھا۔ میں کیا کرسکتا/سکتی ہوں؟


ایک ‘مثبت‘ ٹیسٹ نتیجے کا مطلب ہے کہ آپ کو ایس ٹی آئی ہے۔ ڈاکٹر آپ کو ادویات دے گا جو جلد اثر کرتی ہیں اور استعمال میں آسان ہیں۔

یادرکھیں، کچھ ایس ٹی آئیز کا علاج ہو سکتا ہے لیکن شفا نہیں ہوتی۔

کیا مجھے کسی کو بتانا ہوگا کہ مجھے ایس ٹی آئی ہے؟


آپ کو اپنے سیکس کے ساتھی کو بتانا چاہیے اور آپ کے سیکس کے ساتھی کوبھی ٹیسٹ کروانا چاہے۔ اگر آپکے  سیکس کے ساتھی کا ٹیسٹ نہیں ہوتا اور وہ ادویات استعمال نہیں کرتا تو آپ ایک دوسرے کو ایس ٹی آئی میں مبتلا کرتے رہیں گے۔

اگر آپ اپنے سیکس کے ساتھی کو نہیں بتا سکتے  تو اپنے ڈاکٹر یا نرس کو کہیں کہ وہ بتائیں۔ وہ آپ کے سیکس کے ساتھی کو آپ کے بارے میں نہیں بتائیں گے۔ اسے ‘کانٹیکٹ ٹریسنگ’ کہا جاتا ہے۔

آپ کو انہیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے

  •  باس کو
  • کام کے ساتھیوں کو
  • دوستوں کو
  • خاندان کو

میں یہ کیسے یقینی بنا سکتا/سکتی ہوں کہ میری وجہ سے کسی اور کو ایس ٹی آئی نہ لاحق ہو؟


  • جب تک آپ اور آپکا ساتھی ادویات کا استعمال مکمل نہ کرلیں، آپ کو جنسی فعل نہیں کرنا چاہیے۔
  • کنڈوم کا استعمال کریں

میں ایس ٹی آئی لگنے سے کیسے بچ سکتا/سکتی ہوں؟


ایس ٹی آئی سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ جب بھی سیکس کریں تو کنڈوم کا استعمال کریں۔

میں کہاں سے مدد اور مشورہ حاصل کرسکتا/ سکتی ہوں؟

مزید معلومات