خوش آمدید allgood.org.au پر

یہ ویب سائیٹ آپ کو ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی اور جنسی طور پر منتقل ہونے والی متعدی بیماریوں (STIs،ایس ٹی آئیز )کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ آپ بائیں جانب مینو میں موجود بٹنوں کو کلک کرکے یہ معلومات دیکھ سکتے ہیں۔


اپنے علاقے میں کسی ڈاکٹر یا ٹیسٹنگ سینٹر کو تلاش کرنے کے لیے ‘find a service tab’ پر کلک کریں۔ آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ کیا کوئی ایسا ڈاکٹر ہے جو اردو بول سکتا ہے۔

اگر آپ ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی اور ایس ٹی آئیز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ‘resources’ کے بٹن پر کلک کریں۔



آپ ایسی کمیونٹی تنظیموں کا پتہ چلاسکتے ہیں جہاں آپ کسی ایسے شخص سے بات کرسکتے ہیں جو ایچ آئی وی یا ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزارنے کے بارے میں جانتا ہو ۔ ‘get support from community’ بٹن پر کلک کریں ۔



یہ ویب سائیٹ آپ کو یہ نہیں بتا سکتی کہ آیا آپ ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی، ایچ آئی وی یا کسی ایس ٹی آئی میں مبتلا ہیں۔ یہ آپ کو نہیں بتاسکتی کہ آیا آپ کو دوائی لینے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ فکر مند ہیں تو کسی ڈاکٹر کو دکھائیں یا کسی ٹیسٹنگ سینٹر پر جائیں اور ٹیسٹ کروائیں ۔


آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟


اگلا صفحہ